سرمایہ کار خوش، خریدار پریشان: سونا مہنگا ترین سطح پر

0
49
سرمایہ کار خوش، خریدار پریشان: سونا مہنگا ترین سطح پر

مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونے کی قیمت میں 18 ہزار 175 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح فی تولہ سونے کی قیمت میں 21 ہزار 200 روپے اضافہ ہوا ہے، اور یہ قیمت 5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے کی ریکارڈ سطح تک جا پہنچی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اس اضافے کے باعث زیورات کی خرید و فروخت میں کمی دیکھی جا رہی ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

Leave a reply