سرفراز بگٹی کی یقین دہانی پراحتجاج ملتوی ہوگیا

0
205
سرفراز بگٹی کی یقین دہانی پراحتجاج ملتوی ہوگیا

ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ سے اغوا ہونیوالے 10 سالہ بچے کے اہلخانہ نے گزشتہ 14 روز سے جاری دھرنا ملتوی کر دیا ہے۔

پٹیل باغ کے قریب سے 15 نومبر کو اسکول وین سے اغوا ہونیوالے بچے کے اہل خانہ نے سرینہ چوک پر گزشتہ 14 روز سےجاری دھرنا 10 دسمبر تک ملتوی کرنیکا اعلان کردیا۔

دھرنا کمیٹی نےوزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی کی دھرنےمیں آمد اور بچے کی بازیابی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ملتوی کرنیکا اعلان کیا۔

Leave a reply