سرسید ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ

0
223
سرسید ایکسپریس کی بحالی کا فیصلہ

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان ریلوے نے راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی 35 اپ اور 36 ڈاؤن سرسید ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سندھ میں سیلابی صورتحال کے باعث دو سال قبل سرسید ایکسپریس کو بند کردیا گیا تھا۔ پاکستان ریلوے کے مطابق یکم ستمبر سے سرسید ایکسپریس کو پرانے روٹ پر بحال کر دیا جائے گا۔

راولپنڈی اور کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جاتی ہے۔ ٹرین چلانے کے حوالے سے پاکستان ریلویز اور راس لاجسٹک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Leave a reply