سردی نے 43 بے گھر منشیات کے عادی افراد کی جان لے لی

ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں دسمبر سے اب تک شہر بھر سے 43 بے گھر نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملی ہیں، ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق ہلاک ہونے والے منشیات کے عادی افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان چوہدری شاہد حسین کا کہنا ہے کہ 43 میں سے 13 بے گھر نشے کے عادی افراد سردی کی وجہ سے دم توڑ گئے، ہلاک ہونے والے نشے کے عادی افراد سردی برداشت نہ کر سکے۔
ترجمان کے مطابق مرنے والوں کے پاس سردی سے بچاؤ کا کوئی انتظام نہیں تھا، سردی سے مرنے والوں کے پاس نہ گرم کپڑے تھے نہ کمبل وغیرہ۔









