
سربیا کی فٹبال ٹیم کے ہیڈ کوچ لیڈن زیزوک دورانِ میچ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ 44 سالہ زیزوک اپنی ٹیم کی رہنمائی کر رہے تھے جب اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ زمین پر گر پڑے۔
عینی شاہدین کے مطابق میچ فوری طور پر روک دیا گیا اور طبی عملے نے موقع پر پہنچ کر انہیں بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
کوچ کے انتقال کی اطلاع ملنے پر میدان میں غم کی فضا چھا گئی۔ کھلاڑیوں اور شائقین نے افسوس کا اظہار کیا، جبکہ میچ کو پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ہی منسوخ کر دیا گیا۔
فٹبال حکام اور ساتھی کھلاڑیوں نے لیڈن زیزوک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔









