سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان راہیں جدا ہو گئیں

0
85

مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر سحر حیات نے تصدیق کی ہے کہ وہ اور گلوکار سمیع رشید اب ایک ساتھ نہیں ہیں۔

سحر اور سمیع کی شادی دسمبر 2022 میں ہوئی تھی، جس کے بعد جولائی 2023 میں دونوں کی شاندار شادی کی تقریبات نے سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کی۔ 2024 میں ان کے ہاں ایک بیٹی کی پیدائش بھی ہوئی، جس کا نام آئرہ رکھا گیا۔

حال ہی میں سحر حیات نے انسٹاگرام پر ایک سوال و جواب کے سیشن کے دوران علیحدگی کی تصدیق کی۔ ایک مداح کے سوال پر کہ کیا وہ اب آئرہ کی “سنگل مدر” ہیں، سحر نے جواب دیا:

“میں اورسمیع رشید اب ساتھ نہیں ہیں، لیکن آئرہ کاباپ سمیع تھا، ہے اور رہیگا۔ بیٹیاں باپ کےنام سے جانی جاتی ہیں، اورمیں اپنی بیٹی کو ماں اور باپ دونوں کی عزت کرناسکھاؤں گی۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئرہ کو باپ سے ملنے سے نہیں روک رہیں، اور قانونی طریقہ کار کے مطابق ہی فیصلے کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دونوں کی علیحدگی کی افواہیں گردش میں تھیں، جنہیں سمیع رشید نے رد کر دیا تھا۔ تاہم اب سحر کی جانب سے واضح بیان آنے کے بعد ان خبروں کی تصدیق ہو چکی ہے۔

Leave a reply