
ہاٹ لائن نیوز : پاکستانی اداکار سجل علی بھارتی فلم ’’فوجی‘‘ میں کام کرینگی۔
بھارتی میڈیا نے پروجیکٹ کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ملٹری ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرینگی۔
’’فوجی‘‘ میں سجل علی کے کام کے بارے میں کافی عرصے سے قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس منصوبے کے قریبی ذرائع نے انکی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ بھارتی ذرائع کیمطابق وہ اپنی آنے والی فلم ’’فوجی‘‘ میں بھارتی سپر اسٹار پربھاس کے مدمقابل ہوں گے۔
اس فلم کو ہان راگھوپڈی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ اورفلم کی شوٹنگ 24 اگست سے حیدرآباد میں شروع ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق فوجی کی کہانی آزادی سے پہلے کے دور پر مبنی ہے اور یہ ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی۔
تاہم سجل علی یا ’فوجی‘ کے فلمسازوں کیجانب سے اب تک ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔








