سب سے کرپٹ ادارہ کون سا ؟

0
144

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو کرپٹ ترین ادارہ قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ چار ترامیم کے بعد بھی اس کی حالت نہیں بدلی۔ نیب افسران ارب پتی بن کر اس ادارے کو چھوڑ چکے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کراچی میں ریفرنس کی سماعت کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے کہا تھا کہ نیب کو ختم کردیا جائے گا۔ آج حکومت اسے مضبوط کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ عدالت میں پیشی بھگتتے ہوئے چار سال سے زائد کا عرصہ گزر گیا۔ اس حوالہ کی اصلیت سے ہر کوئی واقف ہے۔ جاوید اقبال کے لیے میں نے کہا تھا کہ یہ شخص ملک سے فرار ہونے والا پہلا شخص ہوگا۔

شاہد خاقان نے کہا کہ گواہ پیشی کے لیے نہیں آتے اور کیس آگے نہیں بڑھتا۔ آج کیس بنانے والے ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ یہی معاملہ بے بنیاد الزامات کا ہے۔ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی۔ روپیہ کمزور ہوا تو بجلی کے بل بڑھیں گے۔

Leave a reply