سبزی خور ہندوستانیوں نے گل داؤدی کے پکوڑے تل دئیے

ہاٹ لائن نیوز : اب بھارت میں گل داؤدی نامی پھول کے پکوڑے تل کر لوگوں کو کھلانے کا ایک نیا رجحان ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ سفید گل داؤدی کے پھولوں کو بیسن میں لپیٹ کر کرکرا ہونے تک تلا جاتا ہے اور پھر ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو 80 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا اور لوگوں نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے بھی کیے۔









