
ہاٹ لائن نیوز : کراچی سٹی کورٹ نے کارساز حادثہ کیس میں متاثرین کے بیان حلفی منظور کرتے ہوئے ملزمہ نتاشا کو کیس سے بری کردیا۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں کار حادثہ کیس کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمہ نتاشا علیل ہیں، وہ پیش نہیں ہو سکتی، جس پر عدالت نے کہا کہ ملزم کو 2 بجے تک پیش کیا جائے، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی۔
بعد ازاں عدالت نے متاثرین کے بیان حلفی منظور کرتے ہوئے ملزمہ نتاشا کو مقدمے سے بری کر دیا۔









