سانحہ ماڈل ٹاون کیس پر دس سال بعد بھی فیصلہ نہ ہوسکا

0
177

انسداد دہشتگردی عدالت ٫

دس سال پرانے سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس پر سماعت 19 جولائی تک ملتوی
پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ گواہان پر جرح کریں گے

پولیس افسران کی جانب سے برھان معظم ملک ایڈووکیٹ پیش
انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی
ڈی ایس پی رانا محمود الحسن ٫ اسسٹنٹ سب انسپکٹر عقیل احمد ,کانسٹیبل فیصل رشید , کانسٹبل عامر حسن کو آئندہ سماعت پر بطور گواہ طلب کیا گیا ہے
اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 104 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے
عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے درج مقدمہ کا ٹرائل ہو رہا ہے

پاکستان عوامی تحریک کی فائرنگ سے 7 شہری قتل ہوئے گواہان
کارکنان کے پتھراو اور فائرنگ سے 31 پولیس اہلکار زخمی ہوئے گواہان
عوامی تحریک نے پولیس افسران اور دیگر کیخلاف استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے
سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں
سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں

سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں
سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں

Leave a reply