سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں اہم پیش رفت گواہ کو جراح کے لیے طلب کر لیا

0
278
سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں اہم پیش رفت گواہ کو جراح کے لیے طلب کر لیا

انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ٹرائل

عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت 7 جون تک ملتوی کر دی

انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی
پراسکیوشن کے گواہ اے ایس آئی عقیل احمد نے شہادت قلمبند کرائی

عدالت نے عقیل احمد اور دیگر گواہان کو آئندہ سماعت پر جرح کیلئے دوبارہ طلب کر لیا

عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ کو جرح کیلیے طلب کر لیا

ڈی ایس پی رانا محمود الحسن ٫ کانسٹیبل فیصل رشید اور کانسٹبل عامر حسن بطور گواہ کو بھی طلب کیا گیا ہے
اب تک مجموعی طور پر سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 98 گواہان کی شہادت قلمبند ہو چکی ہے

عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس کی جانب سے درج مقدمہ کا ٹرائل جاری ہے
پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پولیس پر پتھر اور پیٹرول بم پھینکے گواہان

خرم نواز گنڈا پور اور الطاف حسین شاہ نے کارکنان کوحملہ پر اکسایا٫ گواہان

تین چار ہزار کارکنان نے پولیس کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا گواہان

پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان نے پولیس پر گولیاں چلائیں گواہان
پاکستان عوامی تحریک کی فائرنگ سے 7 شہری قتل ہوئے گواہان
کارکنان کے پتھراو اور فائرنگ سے 31 پولیس اہلکار زخمی ہوئے گواہان

عوامی تحریک نے پولیس افسران اور دیگر کیخلاف استغاثہ بھی دائر کر رکھا ہے

سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ میں مجموعی طور پر 124 ملزم نامزد ہیں
سابق ایس پی عمر ورک سمیت 4 ملزموں نے بریت کی درخواستوں دائر کر رکھی ہیں

سابق ایس پی عمر ورک، سابق ڈی ایس پی خالد ابوبکر، سابق ڈی ایس پی میاں شفقت، سابق انسپکٹر بشیر نیازی نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں
سابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا اور ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار سمیت 5 ملزم پہلے ہی بری ہو چکے ہیں

Leave a reply