سال 2025 میں امریکی کارروائیاں: فضائی، بحری اور ڈرون حملے

0
47
سال 2025 میں امریکی کارروائیاں: فضائی، بحری اور ڈرون حملے

سال 2025 میں امریکہ نے مختلف ممالک میں متعدد فوجی کارروائیاں کیں، جن میں ڈرون، فضائی اور بحری حملے شامل تھے۔ ان کارروائیوں کا مقصد منشیات کے اسمگلنگ نیٹ ورک، دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے اور بعض حساس عسکری یا جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں وینزویلا میں ایک ڈرگز بوٹ پر حملے کی تصدیق کی، جو منشیات کے سامان کی منتقلی کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ صدر کے مطابق، بوٹ کے ڈوکننگ ایریا میں ایک بڑا دھماکہ کیا گیا، جس کے بعد یہ علاقہ غیر فعال کر دیا گیا۔
سال 2025 میں امریکہ کی دیگر کارروائیوں میں شامل ہیں:
کیریبین: ستمبر سے چھوٹے جہازوں پر حملے، جن میں کم از کم 95 افراد ہلاک ہوئے۔
نائیجیریا: کرسمس کے روز شمال مغربی علاقوں میں آئی ایس آئی ایل سے وابستہ ٹھکانوں پر فضائی حملے۔
صومالیہ: سال بھر میں القاعدہ سے وابستہ الشاباب اور آئی ایس آئی ایل شاخوں پر 111 فضائی حملے، جس میں بعض عام شہری بھی متاثر ہوئے۔
شام: 19 دسمبر کو پالمیرا میں آئی ایس آئی ایل کے 70 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایران: 22 جون کو تین اہم جوہری تنصیبات (ناتانز، اصفہان، اور فوردو) پر حملہ، جس سے ایران کے جوہری پروگرام میں تقریباً دو سال کی تاخیر ہوئی۔
یمن: جنوری 2024 سے حوثی گروپ پر فضائی و بحری حملے، جن میں کئی افراد ہلاک اور بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوا۔
عراق: 13 مارچ کو داعش کے عالمی آپریشنز کے سربراہ عبد اللہ مکی مصلح الرفاعی المعروف ”ابو خدیجہ“ کو فضائی حملے میں ہلاک کیا گیا۔
یہ کارروائیاں عالمی سطح پر امریکہ کی انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کی کوششوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہیں، تاہم انسانی حقوق کے گروپوں نے بعض حملوں پر شدید تحفظات بھی ظاہر کیے ہیں۔

Leave a reply