سال بھر کی بارش صرف 24 گھنٹوں میں

0
200
سال بھر کی بارش صرف 24 گھنٹوں میں

سال بھر کی بارش صرف 24 گھنٹوں میں

چین کے دارلحکومت بیجنگ کے علاقے باوڈنگ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران سال جتنی بارش ریکارڈ کی گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ باؤڈنگ کے ضلع یی کاؤنٹی میں 447.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے، یہ بارش سالانہ اوسط بارش 5 سو ملی میٹر کے برابر ہے، کئی علاقوں میں پل، سڑکیں اور دیگر انفرااسٹرکچر زیر آب آ گئے ہیں۔

جبکہ ہزاروں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے، چائنا میٹرو لوجیکل ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ اب تک 6171 گھروں سے 19,453 لوگوں کو نکالا گیا ہے، ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ 2020 کے بعد بارشوں کی مقدار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو چین کے موسم میں واضح تبدیلی کی علامت ہے۔

Leave a reply