سابق کرکٹر محمد یوسف اپنے عہدے سے مستعفیٰ

سابق کرکٹر محمد یوسف اپنے عہدے سے مستعفیٰ
نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بیٹنگ کوچ نے استعفیٰ دے دیا ہے، سابق کرکٹر محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پی۔ سی۔ بی کو بھجوا دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ نجی مصروفیات کے سبب وہ مزید وقت نہیں دے سکتے، وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، وہ انڈر 19 ٹیم کے ہیڈکوچ بھی ہیں، اس کے علاؤہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ بھی رہے، اس سے پہلے بھی وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں لیکن ان کا استعفی نامنظور کیا گیا تھا۔









