
سابق چیف ایڈمرل افتخاراحمد سروہی انتقال کرگئے
ہاٹ لائن نیوز : بحریہ کے سابق چیف ، ایڈمرل افتخاراحمد سروہی کا انتقال ہوگیا۔ بحریہ کے ترجمان نےانکی موت کی تصدیق کی اور گہرےغم اورافسوس کا اظہار کیا۔
ایڈمرل افتخار احمد سروہی کے انتقال پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےاظہار تعزیت کیا اور حیرت انگیز الفاظ میں انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
انہوں نےنشان امتیاز (ملٹری) ، ہلال امتیاز (ملٹری)ستارہ بسالت کے اعزاز حاصل کیے۔
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک نیوی کیلیے انکی قیمتی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ انکی ملک کیلئے فراہم کردہ خدمات کوہمیشہ یادرکھاجائیگا۔









