
ہاٹ لائن نیوز : قائد ن لیگ نواز شریف اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے کاغذات منظوری کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا ، درخواست شہری شاہد اورکزئی نے دائر کی ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف حلقہ این اے 130 لاہور الیکشن لڑ رہے ہیں ، نواز شریف سپریم کورٹ حملہ کیس میں ملوث ہیں ، سپریم کورٹ حملہ کیس عدالت عظمیٰ میں زیر التوا ہے ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظوری کا فیصلہ کالعدم قرار دے ۔









