سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سیاست میں انٹری کی تردید

ہاٹ لائن نیوز : بشریٰ بی بی کے ترجمان مشال یوسفزئی نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
اس حوالے سے بشریٰ بی بی کے ترجمان مشال یوسفزئی نے واضح کیا کہ بشریٰ بی بی نے کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لیا۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس ہیں کہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے 13 نومبر کو پارٹی قیادت سے ملاقات کی جس میں 24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تیاریوں کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی بشریٰ بی بی کی سیاسی معاملات میں معاونت کررہے ہیں اور انہیں پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارٹی قیادت کی حتمی منظوری کے لیے بھی پیش کیا گیا ہے۔









