سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا نے بھی بنگلہ دیش چھوڑ دیا

0
177
سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا نے بھی بنگلہ دیش چھوڑ دیا

ہاٹ لائن نیوز : بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء علاج کے لیے منگل کی شب لندن روانہ ہو گئیں۔

حسینہ واجد پہلے ہی بنگلہ دیش چھوڑ چکی ہیں اور اب دونوں سابق وزرائے اعظم بنگلہ دیش سے باہر ہیں۔ قطر نے خالدہ ضیا کو لینے کے لیے طیارہ بھیجا تھا۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق خالدہ ضیاء کے ذاتی معالج زاہد حسین نے بتایا کہ قطر کے امیر نے 79 سالہ سابق وزیراعظم کو علاج کے لیے لے جانے کے لیے قطر ایئرلائن کیجانب سے فراہم کردہ ایک خصوصی ایئر ایمبولینس کا انتظام کیا، جس میں طبی سامان بھی شامل ہے۔

خالدہ ضیا کے ڈاکٹر کے مطابق سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم کو صحت کے کئی سنگین مسائل ہیں۔

ان کی واپسی کی تاریخ کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے اور علاج کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

Leave a reply