سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اول کی جان کو خطرہ

0
226
سابق وزیر اعظم اور سابق خاتون اول کی جان کو خطرہ

ہاٹ لائن نیوز : علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنا کر اپنا خواب پورا کرلیں ، مریم نواز ووٹوں پر ڈاکا مار کر وزیر اعلیٰ بنی ، مریم نواز کو شرم آنی چاہیے اگر میں ہوتی تو کبھی ایسی وزیر اعلی نا بنتی۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ انہوں نے ووٹ چوری کیا ہے چوری کرکے وزیر اعلیٰ بن جائے ، میں ایف آئی اے میں پیش ہوئی انکے سوالات کا جواب دیا ، انہوں نے پوچھا کہ کیا آپ انٹرنیشنل کوئی اپیل دائر کررہی ہیں ، میں نے کہا ایبسولیوٹلی ناٹ ، انہوں نے کہا کہ کوئی فنڈ ریزنگ کرنی ہے ، انہوں نے کہا کہ آپ انٹرنیشنل لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں ، میں نے کہا کہ ایبسولیوٹلی ناٹ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں خطرہ نا ہو ، بشری بی بی سے بھی آج ملاقات تھی مگر کورٹ آگئیں ہوں وکلاء ان سے ملاقات کررہے ہیں۔عمران خان اور بشری بی بی کو پہلے دن سے جان کا خطرہ ہے جب سے جیل میں ہیں۔

Leave a reply