سابق وزیراعظم مزید 14 کیسز سے بری

0
189
سابق وزیراعظم مزید 14 کیسز سے بری

سابق وزیراعظم مزید 14 کیسز سے بری

میگا کرپشن سکینڈل سے انسداد بدعنونی عدالت نے چئیرمن سینیٹ یوسف گیلانی کو تمام 14 مقدمات سے بری کر دیا ہے، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے اکاؤنٹس میں رقم تو آئی ہی نہیں، 12 سال سے ملزمان دعائیں کر رہے ہیں، وعدہ معاف گواہ کو ہی ملزم بنا دیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ان کو سیاسی بنیاد پر کیسز میں ملوث کیا گیا، ایف۔ آئی۔ اے نے ان پر 26 میگا کرپشن کے مقدمات بنائے تھے، 12 مقدمات سے وہ پہلے ہی بری ہو چکے تھے باقی 14 مقدمات سے آج بری کر دیا گیا ہے، ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز 2009 میں ہوا، یوسف گیلانی کو 2015 میں ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

Leave a reply