
ہاٹ لائن نیوز: سابق سپیکر اسد قیصر نے ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کے آئین سے کھلواڑ ہورہا ہے ، ججز کے خطوط کے بعد ضرورت ہے وکلاء اٹھیں اور جوڈیشری سے اظہار یک جہتی کریں ،وکلاء کی سیاست اپنی جگہ مگر ایک بعد یاد رکھیں اس وقت پاکستان کا سیاہ ترین دور چل رہا ہے ،عوام نے ووٹ کسی اور کو دیا ہے اور اسمبلی میں کوئی اور بیٹھا ہے ،یہ تحریک انصاف کا مینڈیٹ نہیں بلکہ عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے،اس وقت عملاً آئین معطل ہو چکا ہے جنگل کا قانون چل رہا ہے ،پوری دنیا میں جگ ہنسائی بنی ہوئی ہے ،9 مئی کا ایک جھوٹا بیانیہ بنا کر میڈیا پر چلایا گیا ،ہمارا مطالبہ تھا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ حقائق سامنے آسکیں ۔
انہوں نےمزیدکہاکہ جو تحریک لاہور سے نہیں اٹھے گی تو اسکی حیثیت نہیں ہوگی ،پنجاب میں عملاً پولیس اسٹیٹ ہے ہمارے صوبے نے پھر بھی ہمت دکھائی ہے ،خوشی اس بات کی ہے کہ تحریک انصاف وحدت کی علامت ہے ،آپ سے التجا ہے کہ آپ لوگوں نے نکلنا ہے ،آئین مین تمام اداروں کی پیرامیٹر ہیں ،ہم ایک مضبوط فوج دیکھنا چاہتے ہیں ،تمام ادارے آئین میں دیے گئے پیرامیٹر کے تحت کام کریں۔








