سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد یوسف چل بسے

0
65
سابق رکن قومی اسمبلی مولانا محمد یوسف چل بسے

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا محمد یوسف چند روز سے اسلام آباد کے اسپتال میں زیرِ علاج تھے اور آج انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ بٹگرام کی جامعہ اشاعتِ اسلام میں تین بجے ادا کی جائے گی۔
مولانا محمد یوسف نے اپنی سیاسی زندگی میں دو مرتبہ قومی اسمبلی کے لیے انتخاب لڑا اور جیت حاصل کی، پہلی بار 2002 اور دوسری بار 2013 میں بٹگرام سے منتخب ہوئے۔
وہ دارالعلوم اشاعتِ اسلام کے مہتمم بھی تھے اور جے یو آئی کی قیادت نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Leave a reply