سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی، کروڑوں کانقصان

0
208
سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی، کروڑوں کانقصان

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایک پوش علاقے میں سابق اقلیتی رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق تین مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر قیمتی اشیاء اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق واردات کے دوران ڈاکو گھر سے پانچ گھڑیاں، چشمے، جوتے اور تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی لے گئے۔

واقعے کا مقدمہ رمیش کمار کے ڈرائیور جاوید کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ڈکیتی کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Leave a reply