
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نےسابق خاتون اول بشری بی بی کی دوست فرح شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل نہ نکالنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو درخواست گزاروں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا
،سیکرٹری داخلہ نے عدالتی حکم کے باوجود نام ای سی ایل سے نہیں نکالے ،نام ای سی ایل سے نہ نکالنے سے درخواست گزاروں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، درخواست گزاروں کیخلاف کوئی کریمنل کیس درج نہیں ہے، عدالت سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے ۔









