سابق خاتون اول کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں ضمانت منظور ہونے پر سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ جب وہ بنی گالہ روانہ ہوئیں تو باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز (23 اکتوبر) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو دس دس لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیا تھا۔









