سابق خاتون اول عدالت کے حکم پر گرفتار

سابق خاتون اول عدالت کے حکم پر گرفتار
جنوبی کوریا عدالت نے کل سابق خاتون اول کم کیون کی گرفتاری کی منظوری دی اور آج ان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، کم کیون جیل میں قید سابق صدر یون سک کی بیوی ہیں، سابق خاتون اول پر رشوت، اسٹاک فراڈ اور غیر قانونی اثرو رسوخ جیسے الزامات ہیں، ان پر لگژری پینڈنٹ پہننے کا بھی الزام ہے، جس کی مالیت 43 ہزار ڈالر ہے۔
پینڈنٹ انہوں نے نیٹو سمٹ کے دوران پہنا گیا، مہنگا پینڈنٹ اثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے، سابق خاتون اول کا مؤقف ہے کہ پینڈنٹ جعلی ہے اور 20 سال پہلے ہانگ کانگ سے خریدا گیا تھا، استغاثہ نے الزام لگایا ہے کہ یہ پینڈنٹ اصلی ہے اور تعمیراتی کمپنی نے ان کو فراہم کیا ہے۔









