
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں خاور مانیکا اور بشری بی بی کی طلاق کی دستاویزات کا ریکارڈ لینے کی اپیل خارج کر دی گئی ۔
لاہور ہائیکورٹ نے شہری آفاق کی اپیل عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی ۔
اپیل میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایاگیاہے۔
اپیل کنندہ کا کہنا ہے کہ سنگل بینچ نے طلاق کے ریکارڈ کےلیے دائر درخواست کو سنے بغیر خارج کردیا۔سنگل بینچ نے میرٹ کی بنیاد پر درخواست پر سماعت نہیں کی۔ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور طلاق کا ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے۔








