
لاہور احتساب عدالت٫
چینوٹ مائنز اینڈ منرلز ریفرنس کا معاملہ
پی ٹی آئی رہنما سبطین خان سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس پر سماعت
عدالت نے آئندہ سماعت پر دو شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر دلایل طلب کر لیے
عدالت نے ریفرنس پر مزید سماعت 10 ستمبر تک ملتوی کر دی
سابق سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان حاضری کیلئے پیش ہوئے
شریک ملزمان امتیاز احمد چیمہ ٫محمد سلمان غنی اور محمد اسلم سمیت دیگر بھی پیش ہویے
شریک ملزمان محمد سلمان غنی اور محمد شاہد نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں
احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے ریفرنس پر سماعت کی
سبطین خان پر من پسند افراد کو ٹھیکے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزامات ہیں
سبطین خان اور دیگر کیخلاف چینوٹ مائنز کے ٹھیکوں کے زریعے کرپشن کا الزام ہے
سبطین خان اور دیگر ملزمان کیخلاف ریفرنس میں ٹرائل کی کاروائی شروع ہو چکی ہے
سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد نیب لاہور نے ریفرنس دوبارہ دائر کیا









