سائرہ یوسف نے سالگرہ کس کے ساتھ منائی

0
208
سائرہ یوسف نے سالگرہ کس کے ساتھ منائی

سائرہ یوسف نے سالگرہ کس کے ساتھ منائی

انسٹاگرام پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے اور صدف کنول کی بیٹی کے ساتھ ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں شوبز انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ اور ماں کے خوبصورت رُوپ میں سائرہ یوسف کو اپنی بیٹی اور صدف کنول کی بیٹی کے ساتھ کیک کاٹتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

یہ خوشگوار تقریب انسٹاگرام پر نورے شہروز کے آفیشل اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں ماں، بیٹی اور چھوٹی بہن کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے، سائرہ یوسف نے 2012 میں معروف اداکار اور ماڈل شہروز سبزواری سے شادی کی تھی ان کی ایک بیٹی ہے نورے، لیکن یہ رشتہ 2019 میں علیحدگی اور پھر 2020 میں طلاق پر ختم ہوا تھا۔

Leave a reply