زیر تعمیر پل گرنےسے12 افراد ہلاک 4 لاپتہ

0
202
زیر تعمیر پل گرنےسے12 افراد ہلاک 4 لاپتہ

چینی صوبہ چننگائی میں ییلوریورپر زیر تعمیر پل کا درمیانی حصہ گر گیا ، جس میں 12 افراد ہلاک اور 4 لاپتہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ، یہ واقعہ اسوقت پیش آیا جب پل کی تعمیر کے دوران اچانک اسٹیل کیبل ٹوٹ گیا ، جس کیوجہ سے پل کا درمیانی حصہ دریامیں گر گیا۔

چینی میڈیا کیمطابق ، حادثے کے وقت پندرہ کارکن اور ایک پروجیکٹ مینیجر موقع پر موجود تھے۔

ابتدائی طور پر ، سات افراد ہلاک ہوگئے ، لیکن بعد میں یہ تعداد 12 تک پہنچ گئی ، جبکہ چارافراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں چھ اسپتالوں کو زخمیوں کے علاج کے لئے الرٹ کردیا گیاہے۔

Leave a reply