زیادتی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والا گرفتار پی ٹی آئی کے وکیل رہا

0
138
زیادتی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والا گرفتار پی ٹی آئی کے وکیل رہا

ہاٹ لائن نیوز : لاہور کی مقامی عدالت نے سوشل میڈیا پر نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کی افواہ پھیلانے کے کیس میں گرفتار ملزم ایڈووکیٹ فیصل شہزاد جٹ کو بری کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز فیصل جٹ کی گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔ ایف آئی اے نے اس حوالے سے درج مقدمے میں فیصل جٹ سمیت 38 نامور یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو نامزد کیا ہے۔

ایف آئی اے نے فیصل شہزاد کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ فیصل شہزاد کے اکاؤنٹ سے تیرہ ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایف آئی اے کی تحقیقات کی درخواست مسترد کر دی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن کے پاس اسکرین شاٹ کے پرنٹ آؤٹ کے علاوہ ویڈیو فرانزک کرنے کیے ڈیٹا نہیں تھا۔ اگر ملزم کسی کیس میں مطلوب نہیں ہے تو اسے رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ گرفتاری سے قبل ملزم فیصل جٹ طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملے پر اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گیا تھا۔

Leave a reply