زہریلی گیس سے 2 افراد ہلاک ، 7 کی حالت تشویشناک

0
171
زہریلی گیس سے 2 افراد ہلاک ، 7 کی حالت تشویشناک

ہاٹ لائن نیوز : سیہون میں زہریلی گیس سے ایک ہی خاندان کے 2 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد بے ہوش ہوگئے، تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سیہون کے نواحی کھوسہ میں کیڑے مار دوا سے نکلنے والی گیس سے 9 افراد کی حالت غیر ہوگئی، تمام بے ہوش افراد کو ریسکیو ٹیم نے سید عبداللہ شاہ اسپتال منتقل کردیا۔

متاثرہ افراد میں 2 بہن بھائی ہسپتال پہنچ کرجاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 7 افراد کی حالت بدستور تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a reply