زہریلی شراب سے 13 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

0
115
زہریلی شراب سے 13 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

زہریلی شراب سے 13 افراد موت کے منہ میں چلے گئے

کویت میں زہریلی شراب پینے سے 13 افراد لقمہ اجل بن گئے، وزارت صحت کویت کے مطابق پچھلے 5 دنوں میں میتھانول والی زہریلی شراب پینے سے 13 افراد جان سے گئے جبکہ 21 افراد نابینا ہو گئے یا پھر ان کی بصارت متاثر ہوئی ہے۔

50 افراد کو گردوں کی صفائی کی ضرورت پیش آئی، جبکہ 31 لوگوں کو مصنوعی سانس دینی پڑی، زہریلی شراب پینے سے متاثر ہونے والے تمام لوگ دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے ہیں اور سب کا تعلق ایشیائی ملکوں سے ہے جو کہ کویت میں کام کی غرض سے آئے ہوئے تھے۔

Leave a reply