زکوٰۃ کی خودکار کٹوتی یکم رمضان سے شروع ہوگی

0
25
زکوٰۃ کی خودکار کٹوتی یکم رمضان سے شروع ہوگی

وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال رمضان کے آغاز پر بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق یکم رمضان المبارک سے وہ تمام بینک اکاؤنٹس جن میں پانچ لاکھ تین ہزار پانچ سو انتیس روپے سے زائد رقم موجود ہوگی، ان سے مقررہ شرح کے مطابق زکوٰۃ خودکار طور پر منہا کی جائے گی۔
وزارت نے بتایا کہ اس میں سیونگ اکاؤنٹس، منافع و نقصان میں شراکت والے اکاؤنٹس اور دیگر اقسام کے ڈپازٹس شامل ہیں۔ وہ اکاؤنٹس جن میں رقم مقررہ حد سے کم ہوگی، وہ اس کٹوتی سے مستثنیٰ رہیں گے۔
بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر اپنے خودکار نظام کے ذریعے زکوٰۃ کی رقم منہا کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ عمل ہر سال رمضان کے آغاز پر کیا جاتا ہے تاکہ مالی امداد مستحق افراد تک پہنچ سکے۔
شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کی صورتحال سے آگاہ رہیں اور شرعی استثنا درکار ہونے کی صورت میں قبل از وقت متعلقہ بینک سے رابطہ کریں۔

Leave a reply