ہاٹ لائن نیوز : علی پور میں چار ملزمان نے نوجوان کو درخت سے باندھ کر اس پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ 18 سالہ احسان اللہ کو ملتان کے نشتر میڈیکل ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گیا۔
اس دلخراش سانحہ کے حوالے سے احسان اللہ کے چچا بشیر احمد کی شکایت پر تھانہ سیت پور پولیس نے اللہ بچایا، عبدالرشید، بابو ، یوسف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔









