زمین کے تنازع پر تصادم، فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

0
163

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب کے شہر پاکپتن میں زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم ہوا جس میں مخالفین کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق اور ماں شدید زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گولیاں لگنے سے 25 سالہ علی بہادر جان کی بازی ہار گیا جبکہ اس کی والدہ مینا بی بی شدید زخمی ہو گئیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ڈسٹرکٹ ہسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ شام سے ہسپتال آ رہے ہیں، کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود متوفی کا پوسٹ مارٹم تاخیر کا شکار ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

Leave a reply