لاہور ہائیکورٹ
ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 15 جولائی کو سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس جاری نہیں کیا جاسکتا ریٹائرڈ ججز پر ٹربیونل تشکیل دینی بدنیتی کے مترادف ہے
درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ الیکشن ٹربیونل حاضر سروس ججز پر مشتمل ہیں لہذا ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے،آرڈیننس کے تحت پنجاب میں ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے، اور درخواست کے حتمی فیصلے تک، ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔









