ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل بنانے کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد

0
304
ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹربیونل بنانے کے خلاف درخواست پر اعتراض عائد

لاہور ہائیکورٹ آفس نے ریٹائرڈ ججوں کو الیکشن ٹربیونلز مقرر کرنے کیخلاف درخواست پر اعتراض لگا دیا، آفس نے شناختی کارڈ اور درخواست پر دستخط میں مماثلت نہ ہونے کا اعتراض لگاتے ہوئے درخواست اعتراض لگا کردی، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ قائم مقام صدر مملکت

نے وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر الیکشن ترمیمی آرڈیننس جاری کیا، صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے ،ٹربیونل مقرر کرنے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے

،اس آرڈنینس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہو سکتا ہے،استدعا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

Leave a reply