ریلوے پولیس نے جعلی کرنسی کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

0
188

ہاٹ لائن نیوز : ریلوے پولیس نے پاکستان ایکسپریس میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

پولیس نے 2 مسافروں سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے کی جعلی پاکستانی کرنسی برآمد کر لی، 5 ہزار کے 36 نوٹ اور 1000 کے 30 نوٹ برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان جعلی کرنسی لے کر ملتان سے کراچی جارہے تھے، ملزمان ساجد اور ذیشان کو روہڑی کے قریب ہیڈ کانسٹیبل قائم علی نے گرفتار کیا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے تھانہ روہڑی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش جاری ہے۔

Leave a reply