
ریلوے میں عام مسافر بھی وزیر اعظم اور وزرا کے سیلون بک کرا سکیں گے
پاکستان ریلوے نے عام آدمی کے لئے بھی ٹرین میں لگژری سیلون بکنگ کرانے کی سہولت دے دی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر ریلوے نے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق ریلوے کے پانچ لگژری سیلون اب عوام کی رسائی میں ہوں گے اور کوئی عام مسافر بھی لگژری سیلونز کی بکنگ کروا سکے گا۔
وزیر اعظم، وزیر اور چیئرمین ریلوے کے سیلون مسافروں کے لئے دستیاب ہوں گے، سی۔ای۔او اور آئی۔ جی ریلوے کے سیلون کی بھی بکنگ کروائی جا سکے گی، مسافروں کی سہولت کے لئے کرایہ نہایت مناسب رکھا گیا ہے۔









