ریستوران کا 100 سالوں سے ایک ہی تیل سے برگر فرائی کرنےکادعوی

0
161
ریستوران کا 100 سالوں سے ایک ہی تیل سے برگر فرائی کرنےکادعوی

ہاٹ لائن نیوز : ایلمر “ڈاکٹر” ڈائر نے 1912 میں میمفس میں اپنا مشہور برگر ریستوراں کھولا۔ انکے پاس مصالے کا ایک خفیہ مرکب تھا جس نے انکے برگر کو ایک بہترین ذائقہ دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک رات باورچی فرائی پین میں تیل بدلنا بھول گیا اور حیران کن طور پر صارفین کو برگر کا ذائقہ اور بھی اچھا لگا۔

ڈائر برگر ریسٹورنٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ 100 سال بعد بھی وہی تیل استعمال کرتا ہے، اور صارفین ہمارے برگر کو بالکل پسند کرتے ہیں۔

ریستوران کے عملے کے ایک رکن کینڈل رابرٹسن نے دعویٰ کیا کہ 1912 سے اب تک ہم وہی تیل استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس تیل کے ذرات کو نکال کر اسکوپاک کرتے ہیں اور پھر اس میں مصالحہ ڈالتے ہیں۔

لوگ اس بات سے بھی واقف ہیں کہ یہ ریسٹورنٹ برگر بنانے میں پرانا تیل استعمال کر رہا ہے اور گاہک اس حقیقت کو جانتے ہوئے بھی برگر کھانا بند نہیں کرتے۔

Leave a reply