ریحام خان نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

0
198
ریحام خان نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

ریحام خان نے نئی پارٹی بنانے کا اعلان کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کیا ہے، انہوں نے اپنی پارٹی کا نام ”پاکستان ریپبلک پارٹی“ رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت حکمرانوں کا پیچھا کرے گی اور ہر فورم پر عوامی مسائل پر آواز اُٹھائے گی۔

”پاکستان ریپبلک پارٹی“ کا مقصد اقتدار کا حصول نہیں بلکہ شفافیت ، انصاف اور عوامی فلاح کے لیے جدوجہد ہے، ریحام خان نے کہا ہے کہ ہر سیاسی نظام میں عام شہری کی آواز دبائی جاتی ہے، لیکن ان کی جماعت نظرانداز طبقے کی نمائندہ بنے گی، ہماری پارٹی سیاست کو خدمت میں لانے کے لیے میدان میں آئی ہے۔

Leave a reply