ریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازیں شروع

ریاض سے سیالکوٹ کے لیے نئی پروازیں شروع
پی۔ آئی۔ اے نے سعودی دارالحکومت ریاض سے سیالکوٹ تک نئی پروازوں کا آغاز کر دیا، پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ریاض سے پاکستان کے لیے سالانہ 2 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں۔
مسافروں کی سہولت کے لیے نئی پروازیں شروع کی گئی ہیں، ان پروازوں کے ذریعے نہ صرف مسافروں کو براہِ راست سفری سہولت ملے گی بلکہ دونوں ملکوں میں فضائی رابطے بھی زیادہ مضبوط ہوں گے۔









