
ہاٹ لائن نیوز : کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ریاضی کا پرچہ وقت سے پہلے جاری کر دیا گیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آج تیسرا دن ہے۔ صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 بجے سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پرچہ دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگا۔
اس دوران گیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ آج مقررہ وقت سے 20 منٹ قبل آوٹ ہو گیا اور مختلف سوشل میڈیا گروپس کی زینت بن گیا۔









