ریاست مخالف پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف جوائنٹ ٹاسک فورس کی تشکیل

ہاٹ لائن نیوز: اسلام آباد کے احتجاج کے بعد ریاست پاکستان کے خلاف بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنیوالوں کی نشاندہی کیلیے مشترکہ ٹاسک فورس تشکیل دیدی گئی۔
وزیراعظم کے حکم پر چیئرمین پی ٹی اے کی سربراہی میں 10 رکنی مشترکہ ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے۔ دیگر اداروں کے افسران کو بھی ٹاسک فورس میں شامل کیا جائیگا۔
دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر ریاست پاکستان اور سیکورٹی فورسز کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈہ جاری ہے، شرپسند عناصر سیکورٹی فورسز کے بارے میں گمراہ کن پروپیگنڈہ کر رہے ہیں۔