
ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کیسز کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
پولیس رپورٹ لاہور میں اعظم سواتی کے خلاف 6 مقدمات ہیں
جب کہ فیصل اباد میں چار مقدمات درج ہیں جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں اور کوئی مقدمہ درج نہ ہے ،
عدالت نے سیکرٹری ہوم سے ایم پی او کے آڈر کی تفصیلات طلب کر لی ، عدالت نےکیس کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔
عدالت میں پولیس کیجانب سے رپورٹ جمع کروائی گئی ، جسٹس شہرام سرورچوہدری نےپی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی کی درخواست پرسماعت کی ۔
درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگرکوفریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ملک کے نامور سیاستدان ہیں، پی ٹی آئی کیخلاف کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، درخواستگزارپرتشدداورگھریلوخواتین کی توہین کی گئی ، پی ٹی آئی قیادت اوردرخواستگزار کیخلاف ملک بھرمیں کیسزدرج کئےگئے ، پنجاب میں درخواستگزار کیخلاف درج کیسزکی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی ۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ عدالت درج کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ، عدالت گھر کی خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کا حکم دے ، عدالت چادر چار دیواری اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا حکم دے ، عدالت درخواست گزار کی نظر بندی کے احکامات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے ۔









