روپوش جوڑا میاں بیوی نکلا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

ہاٹ لائن نیوز : کراچی کے علاقے نیپئر روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون اور مرد جانبحق ہوگئے، دونوں میاں بیوی تھے۔
ادھر کراچی میں غیرت کے نام پر قتل کے دوہرے واقعے کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ لیاری میں قتل ہونے والا مرد اور عورت میاں بیوی نکلے۔
پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقتولین عطا اللہ اور ہادیہ نے بھاگ کر شادی کی، جرگے کے فیصلے پر متاثرہ افراد کو علاقے سے بے دخل کر دیا گیا۔
مدعی مقدمہ کیمطابق مقتول لیاری میں میوہ شاہ مسجد کے قریب دو سال سے رہائش پذیر تھا۔ گزشتہ روز دو نامعلوم ملزمان نے رکشے میں سوار جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔









