روٹی کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان

0
202
روٹی کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان

روٹی کی قیمت میں فوری کمی کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کا براہ راست فائدہ عوام کو دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے روٹی کی قیمت فوری طور پر کم کرنے کا حکم دیا ہے، انہوں نے پرائس کنٹرول اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ روٹی کے نئے نرخ آٹے کی قیمت کے مطابق مقرر ہونے چاہیئیں، تاکہ شہریوں کو ریلیف مل سکے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف آٹے کی ہی نہیں بلکہ دال، چکن اور سبزیوں کی قیمتوں کی بھی سخت نگرانی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ”غریب کا بچہ ہفتے میں ایک بار سستا چکن کھاتا تھا، اب چکن بھی مہنگا ہو گیا ہے تو وہ کیا کرے گا، اور یہ بات مجھے کسی صورت قبول نہیں!” وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ روٹی کی قیمت تاریخ کی کم ترین سطح پر لائی جائے۔

Leave a reply