روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کے لیے نئے اوقات کا اعلان

0
105
روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل کے لیے نئے اوقات کا اعلان

مدینہ منورہ: مسجد نبویؐ میں زائرین کے لیے روضۂ رسول ﷺ کی زیارت اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کرنے کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

ادارۂ امورِ حرمین شریفین کے اعلان کے مطابق مرد زائرین کے لیے زیارت کا وقت دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے:

رات 2 بجے سے نمازِ فجر تک

دن میں 11 بجے سے نمازِ عشاء تک

اسی طرح خواتین زائرین کے لیے بھی نئے اوقات مقرر کیے گئے ہیں:

نماز فجر کے بعد سے دن 11 بجے تک

نمازِ عشاء کے بعد سے رات 2 بجے تک

جمعہ کے روز خاص انتظام کے تحت:

مرد زائرین نمازِ جمعہ کے بعد سے عشاء تک زیارت کرسکیں گے

خواتین فجر کے بعد سے صبح 9 بجے تک زیارت کی سعادت حاصل کرسکیں گی۔

ادارۂ امورِ حرمین نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

Leave a reply